• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت کی جمعہ اجتماعات میں مذمت، جمعیت اہلحدیث کی ریلیاں

لاہور(خبرنگار )جمعیت اہلحدیث کے صدر علامہ ہشام الہیٰ ظہیر کی اپیل پر ملک بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے ، ڈاکٹر راغب نعیمی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہادر پاکستانی مسلح افواج کی دلیری کے باعث بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ، سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ علماء مشائخ اپنی بہادر مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ مولانا حافظ حسین احمد نےکہاہے کہ پاک افواج کا بھارت کوبروقت جواب قابل تحسین ہے، قاری شبیر احمد عثمانی نے کہاکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے،حافظ عبدالکریم نے پا کستان کے خلاف جارحیت کی شدید مذمت کی ہے ۔مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام بھارتی حملوں کےشہدا کی ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ، لاہور میں ہال روڈ پر نماز جنازہ ادا کی گئی، خالد مسعود سندھو، ر مزمل اقبال ہاشمی نے کہاکہ ہمارے سینے تب ٹھنڈے ہوں گے جب خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا مرید کے میں بھارتی حملے میں شہید جامع مسجد ام القریٰ میں نماز جمعہ ادا کی گئی جمعہ کے روز بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مسجد ام القریٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے قبل شہریوں نے مسجد کی صفائی کی،ملبے کو اٹھایا اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جگہ بنائی ۔
لاہور سے مزید