• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں، پرجوش نعرے بازی

لاہور (خصوصی رپورٹر ،نیوز رپورٹر،خبرنگار) استحکام پارٹی کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے مرید کے میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت صوبائی صدر استحکام پاکستان رانا نذیر احمد خان نے کی۔ صدر استحکام پاکستان پارٹی رانا نذیر احمد خان نےخطاب کیا ۔ قومی احتساب بیورو (نیب)، لاہور میں افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر جنرل محمد احترام ڈار نے کی۔ اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور نےکہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کے لیےریلینکالی۔شرکاء نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ریلی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پُرامن قوم ہیں لیکن اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
لاہور سے مزید