• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکول اساتذہ کاترقیوں میں تاخیر پراحتجاجی مظاہرہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹریٹ کے باہر پنجا ب بھرسے آئےسکو اساتذہ نے ترقیاں میں تاخیر پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ حکومت اور سیکر ٹری سکولز کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج میں چیئرمین پاس رانا عطاء، قاضی خالد فاروق ، رانا منیر، راؤ نعمان، رخسانہ چوہدری و دیگر بھی شریک ہوئے ،مظاہرین نے کہاکہ ترقیوں میں تاخیر سے بہت سے اساتذہ بغیر پرموشن کے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ احتجاج میں پنجاب بھر سے آئی خواتین اساتذہ کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہماری پروموشن نا کی گئی تو معاملہ التوا کا شکار ہو جائے گا، ہم 13 سال سے پروموشن کے لیے انتظار کر رہےہیں۔
لاہور سے مزید