• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ عمران نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال رائے ونڈ کا اچانک دورہ، انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا

لاہور (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال رائے ونڈ کا اچانک دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مفت ادویات کی دستیابی اور ہسپتال کے انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کرکے علاج معالجے، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ ایک بچی کے 25 روز سے بخار میں مبتلا ہونے کے معاملے پر خواجہ عمران نذیر نے ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے اپنے پرسنل اسٹاف کو بچی کی مکمل کیس ہسٹری اور علاج معالجے سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
لاہور سے مزید