• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ صورتحال میں امن، استحکام کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری۔ بلال یاسین

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی شکایات اور مسائل براہ راست سنے۔ مختلف یونین کونسلز سے آنے والے عمائدین، شہریوں اور سائلین نے صوبائی وزیر کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے متعلقہ افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری ازالے اور سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے حل کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ بلال یاسین نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں امن، استحکام اور معمولات زندگی کا تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔ مشکل معاشی حالات میں عوام اور حکومت مل کر مسائل کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
لاہور سے مزید