• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سےنام نہ نکالنے کیخلاف 9مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزم کی درخواست خارج

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس منور اقبال دوگل نےپاسپورٹ کنٹرول لسٹ سےنام نہ نکالنے کیخلاف 9 مئی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزم کی درخواست خارج کردی، عدالت نے قرار دیا کہ بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا اختیار ہائیکورٹ نہیں بلکہ متعلقہ انسداد دہشت گردی عدالت کے پاس ہے،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چالان شدہ ملزم کا پاسپورٹ قانون کے تحت ضبط تصور ہوتا ہے، پاسپورٹ ضبطی کا اختیار اور اس کی مدت طے کرنا متعلقہ عدالت کا کام ہے۔
لاہور سے مزید