• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک اقبال چنڑ کی وفات پارٹی کیلئے ایک دھچکا ہے، حمزہ شہباز

لاہور(نمائندہ خصو صی)سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک اقبال چنڑ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور ملک منیر اقبال چنڑ سے اظہار تعزیت کے لئے ملتان تشریف لے گئے۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے ملک اقبال چنڑ کی رحلت کو پارٹی کے لئے ایک دھچکا قرار دیا اور کہا کہ ملک اقبال چنڑ کی سیاست کا علم ان کے بیٹوں نے تھام لیا ہے۔ بعد ازاں سابق وزیراعلی پنجاب سابق ایم پی اے سلطانہ شاہین کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ گئے اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ دوسری طرف سابق وزیراعلی پنجاب بہاولپور میں سابق وزیر احسان الدین قریشی کی وفات پر ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کرنے ان کی رہائشگاہ پر بھی گئے۔
لاہور سے مزید