• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت وفد کی ملائیشیا میں یونیو کے 40 ویں کونسل اجلاس میں شرکت

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص کی سربراہی میں الخدمت کے وفد نے ملائیشیا کے شہر پتراجایا میں منعقدہ یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ (UNIW) کے 40ویں کونسل اجلاس میں شرکت کی۔ چار روزہ اجلاس میں 16 سے زائد ممالک کی 40 سے زیادہ سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندگان شریک ہوئے۔ وفد میں جنرل مینیجر انٹرنیشنل افیئرز احمد طور اور ترکی میں الخدمت کے نمائندہ عمر فاروق بھی شامل تھے۔
لاہور سے مزید