• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنا خواجہ بیات رمضان المبارک کہاں گزار رہی ہیں؟

بشکریہ انسٹاگرام
بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر میزبان و اداکارہ حنا خواجہ بیات زلزلہ متاثرین سے اظہار ہمدردی و یکجہتی کے لئے رمضان المبارک کے اس بابرکت ماہ میں ترکیہ پہنچ گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر حنا خواجہ بیات نے ترکیہ کے صوبے ہاتے کے مختلف شہروں سے مقامی لوگوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں انہیں امدادی سامان تقسیم کرتے اور زلزلہ متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ترکیہ کے شہر انتاکیا سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی اور کہا کہ یہ کبھی ایک خوبصورت شہر ہوا کرتا تھا لیکن آج زلزلے کے باعث تباہ ہوگیا ہے۔ عمارتیں زمین بوس ہو گئیں، کئی ملبے کے نیچے زندہ دفن ہو گئے جبکہ کئی متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ رہائشی عمارتیں شگاف کے باعث رہنے کے قابل نہیں ہیں۔ ان گھروں کی تعمیر نو میں ان کا ساتھ دیں تاکہ یہ ایک بار پھر اپنی زندگی میں لوٹ سکیں۔


حنا بیات نے ترکیہ سے شام جاتے ہوئے راستے کی مختلف تصاویر بھی شیئر کی ہیں اور اظہار افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ شام کے لوگ پہلے جنگ اور اب زلزلے کے باعث اپنا گھربار، اپنا خاندان، اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے قریبی لوگوں کی لاشیں دفنانے سے بھی قاصر ہیں پھر بھی آںکھوں میں آنسو لئے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجا لاتے ہیں۔


انہوں نے ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اطمینان بخش اور محفوظ قرار دیا ہے۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید