• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگا چیتنیا کی سمانتھا سے طلاق کے بعد سوبھیتا کے ساتھ ڈیٹنگ

جنوبی بھارت کی تیلگو فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار ناگا چیتنیا جنکی 2017 میں اداکارہ سمانتھا رتھ پرابھو سے شادی ہوئی اور اکتوبر 2021 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

جس کے بعد اب یہ اطلاع شہ سرخیوں میں ہے کہ ناگا چیتنیا کا ہندی، ملیالم، تامل اور تیلگو فلموں کی اداکارہ سوبھیتا دولیپالا کے ساتھ مبینہ رومانس چل رہا ہے۔ 

حیدر آباد دکن کے ایک میڈیا ادارے کے مطابق  ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دولیپالا کی گزشتہ چھ ماہ سے ڈیٹنگ جاری ہیں۔ 

جس کا مطلب یہ ہے کہ اکتوبر 2021 میں ناگا چیتنیا کی سمانتھا پرابھو سے طلاق کے 11 ماہ بعد سے ان دونوں کی ڈیٹنگ جاری ہے۔

حال ہی میں دونوں کی ایک ایسی ہی ملاقات پر مبنی تصویر نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا، اس تصویر میں ناگا چیتنیا اور سوبھیتا دولیپالا لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں اکٹھے نظر آرہے ہیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ یہ تصویر گزشتہ نومبر کی ہے جب دونوں خفیہ طور پر تعطیلات منانے گئے۔

یہ تصویر دراصل  شیف سریندر موہن نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں ناگا چیتنیا سریندر کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ سوبھیتا دولیپالا پس منظر میں ساڑھی پہنے بیٹھی اور ہاتھ سے اپنا چہرہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید