• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی سے بچت متاثر، پریشان پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ، گیلپ پاکستان

کراچی(جنگ نیوز)مہنگائی نے پاکستانیوں کی بچت کی صلاحیت کو شدید متاثر کیا ہے اور ہر 10 میں سے7 پاکستانی بچت میں کمی کی شکایت کررہے ہیں، اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان اور ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے جاری کردہ کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی سروے رپورٹ میں ہوا۔ جس میں ملک بھر سے 2ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ سروے میں مہنگائی سے بچت متاثر ہونے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا، گزشتہ سروے میں 60فیصد پاکستانی مہنگائی کے نتیجے میں بچت میں کمی کو شکوہ کرتے تھے، لیکن اب 73فیصد ایسا کہتے ہیں جبکہ بچت میں اضافے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح 7 فیصد کمی کے بعد 5 فیصد ہوگئی، بچت میں کوئی فرق نہ آنے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح4 فیصد کمی کے بعد موجودہ سروے میں 21فیصد پر دیکھی گئی، مستقبل میں بچت میں اضافے کے سوال پر مایوسی کا اظہار کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 2فیصد اضافے کے بعد 51فیصد ہوگئی جبکہ اضافے کی امید کرنے والے پاکستانیوں کی شرح 7 فیصد کمی کے بعد 17فیصد پر دیکھی گئی البتہ کوئی فرق نہ آنے کا کہنے والے پاکستانیوں کی شرح جو گزشتہ سروے میں 19فیصد تھی موجودہ سروے میں 23 فیصد پر نظر آئی۔

اہم خبریں سے مزید