• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے سدھو کو سبق سکھانے کے لئے خدا سے موت طلب کی، اہلیہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کی پٹیالہ جیل سے رہائی سے ایک روز قبل ان کی اہلیہ ڈاکٹر نوجوت کور سدھو نے جذباتی ٹوئٹ شیئر کر دیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے نوجوت کور سدھو نے لکھا کہ لگن سچی ہوتو جو مانگو مل جاتا ہے، پھر چاہے آپ ہوش و حواس میں ہوں یا حواس باختہ۔ میں نے سدھو کو سبق سکھانے کے لئے خدا سے موت طلب کی۔ نوجوت کی پنجاب سے محبت نے اسے ہر اپنے پیاروں سے دور کردیا تھا اور اب خدا کے اس کرم کا انتظار کر رہی ہوں۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کہتا ہے کہ میں تمہیں وہی دوں گا جو تم مانگو گے، لیکن میری مرضی کے خلاف اور وقت سے پہلے کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔ ہر انسان کی تقدیر منزل اور سفر الگ ہے اور ہمیں کوئی حق نہیں ہے سوال کرنے کا۔ اگر کسی کو درست ہونے کی ضرورت ہے تو وہ ہمیں ہے۔ یہ اُس کی دنیا ہے اور اسی کے قوانین ہیں۔

یاد رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو اسٹیج 2 ’انویسو کینسر‘ سے زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہیں اور اپنے شوہر کی رہائی کی منتظر ہیں۔

خیال رہے کہ 59 سالہ سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو 34 سال پرانے کیس میں سپریم کورٹ سے سزا کے بعد مئی 2022 میں پٹیالا کے سینٹرل جیل میں بھیج دیا گیا تھا، انہیں 1988 کے ’روڈ ریج ڈیتھ‘ کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید