• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

ملکی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ افغان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان میں تین ٹی 20 اور دو ون ڈے میچز کھیلے گی۔ اس تاریخی دورہ کی خصوصیت یہ بھی ہے کہ دنیائے وہیل چیئر کرکٹ کا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا جاۓ گا اور ایک نئی تاریخ رقم ہوگی۔ 

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی جانب سے اس سیریز کی میزبانی کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ قومی وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی 20 میچز کے لئے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور نوجوان وہیل چیئر کرکٹرز کو اس تاریخی سیریز میں موقع دیا جائے گا۔ 

پاک افغان سیریز مئی میں متوقع ہے حتمی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان جلد کیا جاۓ گا۔ پی ڈبلیو سی سی کی صدر رخسانہ راجپوت کے مطابق سیریز کے انتظامات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھا جائے گا اور یہ سیریز قومی وہیل چیئر کرکٹ کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہوگی جو کہ انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ 27-2023 کا حصہ ہے۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید