• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اولمپئینز اور انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی یکجا ہوگئے

اولمپئن اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں تین نمائشی ہاکی میچز کا انعقاد کیا گیا ان میچز میں اولمپیئنز الیون، خواتین اورنج اور جونئیرز بلیو نے کامیابی حاصل کی، پہلے میچ میں اولمپئینز الیون نے انٹرنیشنل الیون کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔ 

فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول عارف بھوپالی نے اسکور کئے جبکہ انٹرنیشنل نیشنل الیون کا واحد گول عرفان سینئرنے بنایا، گرلز ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اورنج نے وائٹ کو ہرادیا، سحرش صابر اور یمنا فاطمہ نے گول اسکور کئے بوائز کے میچ میں بلیوز نے گرین کو ایک، صفر سے زیر کیا، میچ کا واحد گول حذیفہ شاہد نے گول بنایا۔ 

مہمان خصوصی سیکٹر کمانڈر سچل رینجرز، پاکستان رینجرز سندھ بریگیڈیئر الطاف احمد تھے ، انہوں نے کہا کہ اولمپیئنز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد، بیگم اسماء علی شاہ، عائشہ، سید محفوظ الحق اور دیگر بھی موجود تھے۔ 

آخر میں مہمان خصوصی نے اولمپیئنز الیون کے کپتان اولمپیئن سید سمیر حسین کو وننگ ٹرافی جبکہ اولمپیئن قمر ابراھیم کو رنراپ ٹرافی دی، ویمینز اورنج ٹیم کی کپتان سحرش صابر اور بوائز جونیئر کےمیچ کے وننگ کپتان، حذیفہ شاہد نے ٹرافی وصول کی اولمپیئن اصلاح الدین نے مہمان خصوصی کو اکیڈمی کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی۔

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید