• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچو! آج ہم آپ کو اُن لوگوں کے بارے میں بتارہے ہیں جنہوں نے ماہ رمضان میں خلا میں سفر کے دوران خلائی اسٹیشن پر روزے رکھے اور نماز بھی پڑھی۔ وضو کے لیے انہوں نے گیلے نیپکن کا استعمال کیا۔

ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان خلاباز ڈاکٹر شیخ مظفر نے خلا میں پانچ وقت نماز ادا کی ہے اور ماہ رمضان کے روزے بھی رکھے۔ انہوں نے تمام نمازیں لانچنگ والی جگہ کے مقامی وقت کے مطابق ادا کیں اور روزے بھی اسی کے مطابق رکھے۔ کشش ثقل نہیں تھی اس لیے نماز کی ادائیگی کے وقت اپنے پاؤں مضبوطی سے باندھ دیا کرتے تھے۔

1985 میں خلا میں جانے والے پہلے عرب خلا باز شہزادہ سلطان بن سلمان نے1405ہجری کے رمضان میں امریکی اسپیس شٹل ڈسکوری کے سفر کے دوران روزہ رکھا اور نماز و قرآن بھی پڑھتے رہے۔

رواں برس متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے خلا باز سلطان النیادی بھی خلامیں روزہ رکھیں گے۔ النیادی سمیت چار خلا باز 26 فروری کو ’’اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ‘‘ پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) کےلئے روانہ ہوں گے، جو امریکی ریاست فلویڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا جائے گا۔