• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش: اشیائے خورونوش کی قیمتیں جھوٹی قرار دینے والے صحافی کی درخواست ضمانت مسترد

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

بنگلادیش میں گرفتار صحافی شمس الزمان شمس کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی اخبار کے صحافی شمس الزمان کو بدھ کو ڈھاکا میں ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق صحافی کو اشیائے خورونوش کی قیمتیں جھوٹی قرار دینے پر جیل بھیجا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق صحافی پر الزام تھا کہ انہوں نےحکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے صحافی نے 26 مارچ کو شائع مہنگائی پر رپورٹ میں لکھا تھا ’اگر ہم چاول نہیں خرید سکتے تو اس آزادی کا کیا فائدہ۔

بنگلادیش کے وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو بتایا کہ شمس کو ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکٹ (DSA) کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ اس کی رپورٹ جھوٹی اور  من گھڑت ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اخبار نے وزیر داخلہ کے بیان کی تردید کی ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے کارکنوں نے بنگلادیشی حکومت پر پریس کی آزادی سلب کرنے کا الزام لگایا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو 14 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید