عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
اسپتال سے باہر آکر پوپ فرانسس کار سے باہر نکلے، اپنے خیرخواہوں کو ہاتھ ہلایا اور رپورٹرز سے مختصر گفتگو کی۔
صحافیوں کے خیریت پوچھنے پر انہوں نے کہا میں ابھی تک زندہ ہوں۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس اسپتال سے ویٹیکن منتقل ہوگئے ہیں۔
پوپ فرانسس ایسٹر کی اتوار کو ہونے والی تقریبات کی سربراہی کریں گے۔
پوپ فرانسس طبیعت خراب ہونے پر بدھ کو اسپتال میں داخل ہوئے تھے، انہیں سانس کا انفیکشن تشخیص کیا گیا تھا۔