• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ نمودار

برسبین(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے گائے کے ایک بچھڑے کی کھال پر قدرتی طور پر ایسے نقوش ہیں جو مسکراتے کارٹونی چہرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔پیدائش کے بعد بچھڑے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں اور لوگ بھی اس سے محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس بچھڑے کو اب ’’ہیپی‘‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ ایک عجیب اور دلچسپ واقعہ ہے کہ بچھڑے کی کھال پر مسکراتے چہرے کے نقوش ہیں۔فارم کے مالکان میگن اور بیری کوسٹر نے کہا کہ اس سے قبل ہم دل کے نشان والے کئی جانور دیکھ چکے ہیں لیکن چہرے کا اتفاق پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔ ان کے مطابق یہ بہت مسرور اور کھلنڈرا بچھڑا ہے اور اچھی طرح خوراک کھا رہاہے۔نومولود بچھڑے کی کھال پر مسکراتا چہرہ دیکھ کر عوام بھی خوش ہیں،اب تک اس بچھڑے کو دیکھنے کے لیے 50ہزار افراد فارم میں آچکے ہیں اور وہ اس کی تصاویر بناتے رہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید