• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول مہنگا ہونے کی افواہوں کی تردید

اسلام آباد(جنگ نیوز)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی۔ گزشتہ روز ہی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی تھی تاہم سوشل میڈیا پر قیمتوں میں اضافے سے متعلق افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اب وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ حکام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

اہم خبریں سے مزید