• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ وماڈل ایمان علی کی مزیدار گفتگو ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ مجھ میں کچھ ایسی خاص بات ہے کہ جہاں بھی جاتی ہوں بہت پذیرائی ملتی ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شو کے دوران نامور اداکارہ سے اُن کی نجی زندگی اور دیگر اہم موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ اُن کے ساتھ گیمز بھی کھیلے گئے اور حاضرین نے بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ سے مزیدار سوال پوچھے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ اتوار کی شب 11 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید