کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے چین کی طرف سے متنازع سرحد کے قریب کچھ علاقوں کے نام تبدیل کرنے کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے ان علاقوں کو مشرقی ریاست اروناچل پردیش کا حصہ قرار دیا ہے۔ تاہم اس کے برعکس چین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اس کے علاقے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ اس وقت ہوا جب چین کی شہری امور کی وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس نے 11 مقامات کے نام تبدیل کئے ہیں جن میں پانچ پہاڑ بھی شامل ہیں جس کے بارے میں چین کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی تبت کا حصہ ہیں۔