• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب فیس بک گیمنگ کی بدولت صارفین فیس بک میسنجر پر ایک سے زائد دوستوں یا گیمرز کے ساتھ کئی اقسام کے گیم کھیل سکتے ہیں۔ ان میں ویڈیو گیم کی ایک طویل فہرست اور اقسام ہیں جن میں ایکشن، ایڈونچر، اسپورٹس اور معمے (پزل) والے گیمز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں آپ دوستوں سے براہِ راست گفتگو، کال اورایپ میں خریداری کرسکتے ہیں۔ اس طرح ہم خیال گیمر ایک دوسرے سے رابطہ بھی کرسکیں گے۔

دوسری جانب آپ ایک سے زائد کھلاڑیوں والے گیم میں شامل ہوکر ملٹی پلیئر گیمنگ کا تجربہ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس وقت 14 گیم ایسے ہیں جو فری میں کھیلے جاسکتے ہیں یہ اینڈروئڈ، آئی او ایس اور ویب ورژن پرموجود ہیں۔ ان گیمز میں کارڈ وارز، ایکسپلوڈنگ کٹنز، منی گالف اور ورڈز وغیرہ شامل ہیں جو بنیادی طور پر دو افراد کےدرمیان کھیلنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید