• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی، جموں وکشمیر کو پھر اٹوٹ انگ قرار دیدیا

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) بھارت نے اپنی دیرینہ اور روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر جموں وکشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا ہےاور کہا ہے کہ جی 20 میٹنگز پورے بھارت میں ہو رہی ہیں، کشمیر میں انعقاد بھی ایک قدرتی عمل ہے، بھارت نے سری نگر میں جی 20 اجلاس منعقد کروانے پر پاکستان کی مذمت کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں اجلاس بلانے کے لیے آزاد ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’جی 20 میٹنگز پورے بھارت میں ہو رہی ہیں اور جموں و کشمیر میں ان کا انعقاد بھی ایک قدرتی عمل ہے، جو انڈیا کا اٹوٹ انگ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید