• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میرا مشن ہے، شایان خان

پاکستانی نژاد امریکی فلمساز اور خوب صورت فنکار شایان خان کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میرا مشن ہے۔ 

جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا بچپن پاکستان کی دلکش یادوں سے سجا ہوا ہے، میری زندگی کا مقصد پاکستان فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے درجنوں پاکستانی فلمیں پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شایان خان نے بتایا کہ اس عیدالفطر پر میری پروڈیوس کی ہوئی فلم منی بیک گارنٹی ریلیز ہو رہی ہے۔ اس کی میگا کاسٹ کی وجہ سے اس فلم کو دنیا بھر میں ریلیز کر رہا ہوں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فواد خان اور وسیم اکرم کی وجہ سے فلم کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھرپور توجہ مل رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شایان خان نے بتایا کہ منی بیک گارنٹی کے بعد ہماری نئی فلم "ہیڈ میں کچرا" کی شوٹنگ کا آغاز ہوجائے گا، اس کی کاسٹ میں بھی شہرت یافتہ فنکاروں کو کاسٹ کیا ہے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ منی بیک گارنٹی میں آپ کا کیا کردار ہے؟ اس سوال کے جواب میں شایان خان نے بتایا کہ میں الیاس کشمیری کے دلچسپ کردار میں نظر آؤں گا، وسیم اکرم کے ساتھ میں بھی بھنگڑا رقص کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فلم کے گانوں میں کچھ سیاسی رنگ بھی ملے گا۔

شایان خان نے کہا کہ بہت عرصے بعد اتنی بڑی میگا کاسٹ کی فلم ریلیز ہونے جارہی ہے، جس میں فلم اور ڈراموں کے نامور فنکاروں نے دلچسپ کردار ادا کیے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید