کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کی نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے گیارہویں جماعت کے نصاب سے بھارت کے پہلے وزیر تعلیم اور جدو جہدِ آزادی کے رہنما مولانا ابوالکلام آزاد کا حوالہ حذف کردیا۔اس سے قبل نصاب سے یہ حوالہ نکال دیا گیا تھا کہ کس طرح آزادی کے ہیرو مہاتما گاندھی کی ہندو مسلم اتحاد کی کوشش نے کچھ ہندو انتہا پسندوں کو ناراض کیا جو ان کے قتل کا باعث بنا۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گیارہویں جماعت کی سیاسیات کی کتاب کے پہلے باب کا عنوان ’آئین - کیوں اور کیسے‘ ہے، جس میں ایک سطرکی ترمیم کر کے مولانا ابوالکلام آزاد کا نام دستور ساز اسمبلی کی کمیٹی کے اجلاسوں کے شرکا سے نکال دیا گیا۔