کوئٹہ(پ ر)نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر جاوید خان اچکزئی اور ضلع چمن کے رہنمایوسف خان عادل،شاہگل خان،بسم للہ جان،سمیع الله امین،احمداللہ بارکزئی،حافظ مومن،حاجی نسیم خان،حبیب اللہ،حاجی نقیب الله ،عیوض خان،عبدالوارث ادرکزئی،محمدعلی،شریف خان،قیوم خان، احمد شاہ، نصیب الله اور رحیم خان نے بیان میں چمن رحمان کہول روڈ پر دہشت گردوں کے زیر استعمال گھر میں بارودی مواد کے دھماکے سے معصوم بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو بے نقاب کرکے قرارواقعی سزا دینے کامطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چمن میں جعلی چھاپوں کی غلط خبر بناکر عوام کو ہراساں کرنے اور ان کے تجارتی و کاروباری اور انسانی حقوق سلب کئے جارہے ہیں جبکہ دہشت گردی کے مراکز اور اس میں ملوث عناصر کو مکمل تحفظ اور دہشت گرد کارروائیوں کی آزادی دے دی گئی ہے جس کی وجہ سے چمن میں کئی سیاسی رہنما ،کارکن،تاجر،عوام اور لیویز و پولیس دہشت گردی کا شکار بنے ۔