• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں لاکھوں افراد مثانے کی کمزوری اور گرمی (اوور ایکٹیو بلیڈر)، جسے بعض اوقات urge incontinence بھی کہا جاتا ہے، اس میں پیشاب کرنے کی اچانک اور شدید ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ یہ stress incontinence سے مختلف ہے، جو اس وقت ہوتا ہے جب جسمانی حرکت جیسے چھینک یا کھانسی مثانے پر دباؤ ڈالتی ہے، جس کی وجہ سے پیشاب آتا ہے۔ کچھ لوگوں میں ان دو حالتوں کا مجموعہ ہوتا ہے، جسے mixed incontinence کہتے ہیں۔

اس کی علامات کی وضاحت چار اہم خصوصیات سے ہوتی ہے:

٭ Urgency، یا آپ کو کتنی شدت سے پیشاب آرہا ہے۔

٭ Frequency، یا آپ کو کتنی بار پیشاب کرنا پڑتا ہے؛ 24 گھنٹے میں آٹھ سے زیادہ بار مثانے کی کمزوری کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

٭ Nocturia، یا رات کو پیشاب کرنا؛ ایک سے زیادہ بار جانا کمزور مثانے کی علامت ہو سکتا ہے۔

٭ Incontinence، یا پیشاب کے قطرے نکلنا۔

اگرچہ یہ عام طور پر ایک سنگین صحت کا مسئلہ نہیں ہے، مثانے کی کمزوری کی علامات گندگی، تکلیف دہ اور جذباتی طور پر پریشان کرنے والی ہو سکتی ہیں۔ اس حالت میں مبتلا لوگ اکثر شرمندگی، تناؤ، تنہائی اور افسردگی محسوس کرتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو سماجی سرگرمیوں، کام، مباشرت اور یہاں تک کہ نیند میں بھی دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔ اگرچہ مثانے کی کمزوری کی علامات کبھی کبھار چند مہینوں میں کم ہو جاتی ہیں، لیکن ان پر قابو پانے میں اکثر سال لگ جاتے ہیں۔ پھر بھی، مناسب تشخیص اور علاج کے ساتھ، اس حالت میں مبتلا زیادہ تر لوگ مکمل زندگی گزار سکتے ہیں۔

کس کو خطرہ ہے؟

اگرچہ مثانے کی کمزوری کا مسئلہ کسی کو بھی ہو سکتا ہے، تاہم کچھ لوگ اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں، اور عمر کے ساتھ ساتھ اس کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ حیض کے بعد مثانے میں تبدیلیوں کی بدولت خواتین کو مَردوں کے مقابلے میں اس کا تھوڑا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ مثانے کی کمزوری پیدا کرنے والے دیگر عوامل میں موٹاپا، تمباکو نوشی اور ذیابطیس کے ساتھ ساتھ کچھ خاص ادویات، بڑھا ہوا پروسٹیٹ یا اسی طرح کی رکاوٹیں، ضرورت سے زیادہ کیفین اور الکحل کا استعمال اور اعصابی حالات جیسے پارکنسنز کی بیماری، ملٹی پل سیلیروسس یا فالج، اورگٹھیا سمیت نقل و حرکت کے مسائل شامل ہیں۔ مثانے کی کمزوری کی صحیح تشخیص اور بے ضابطگی کی دیگر ممکنہ وجوہات کو ختم کرنے کے لیے ڈاکٹر کو مریض کی درست میڈیکل ہسٹری کی ضرورت ہوتی ہے۔ تشخیص کے لیے جسمانی اور اعصابی ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں، جیسا کہ پیشاب کا ٹیسٹ اور ممکنہ طور پر مثانے کا اسکین۔

ممکنہ وجوہات

کچھ مسائل جو آپ کو بہت زیادہ پیشاب کرنے کا باعث بنتے ہیں، وہ آسانی سے قابل علاج ہوتے ہیں، جبکہ دیگر سنگین حالت کا اشارہ دیتے ہیں۔ مثانے کی کمزوری کی ممکنہ وجوہات میں شامل ہیں؛

٭ بہت زیادہ پانی یا مشروبات پینا۔

٭ ماس یا آبسٹریکشن۔ مثانے کا کینسر مثانے کو تنگ کر سکتا ہے، پیشاب کی نالی میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے یا مثانے کی دیوار کو موٹا کر سکتا اور اس کی لچک کو کم کر سکتا ہے۔

٭ زیادہ پیشاب آنا ذیابطیس کی علامات میں سے ایک ہے۔

٭ فالج بھی بہت زیادہ پیشاب آنے کا سبب بن سکتا ہے۔

٭ کچھ دوائیں پیشاب آنے کی تعداد کو بڑھا سکتی ہیں۔

٭دل کی خرابی اور نیند کی کمی رات کے وقت بار بار پیشاب کا سبب بنتی ہے۔

٭ پیشاب بار بار آنے کی ایک اور وجہ آنتوں کے مسائل ہیں۔

علاج

ایک بار جب مثانے کی کمزوری کی تشخیص ہو جائے تو، علاج کا پہلا مرحلہ غالباً مشقیں اور طرز عمل میں تبدیلیاں ہوں گی، وہ چیزیں جو گھر پر خود کر سکتے ہیں۔ متاثرہ شخص کو کافی اور الکحل کا استعمال کم کرنے یا کچھ پاؤنڈ وزن کم کرنے کے لیے کہا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر کم پانی اور مشروبات پینے کو کہہ سکتا ہے، خاص طور پر سونے کے وقت کے قریب۔ ڈاکٹر کی جانب سے مریض کو درج ذیل میں سے ایک یا زیادہ مشقیں تفویض کی جا سکتی ہیں:

٭ Kegels، اس کے دوران مثانے کے کنٹرول کو بہتر بنانے کے لیے پیلوِک فلور پٹھوں کو موڑا جاتا ہے۔

٭ Bladder training، اس میں مریض پیشاب کو طویل وقت تک روکے رکھنے کی مشق کرتا ہے۔

٭ Scheduled voiding، اس میں باتھ روم جانے کے لیے دن کے کچھ مخصوص اوقات مقرر کیے جاتے ہیں، جب تک کہ مریض کو دوسرے اوقات میں پیشاب کرنے کی خواہش محسوس نہ ہو۔

اگر رویے میں تبدیلیاں کافی کام نہیں کرتی ہیں، یا ڈاکٹر فیصلہ کرتا ہے کہ اضافی اقدامات کیے جانے چاہئیں، تو وہ مثانے کی کمزوری کے علاج کے لیے دوائیں تجویز کر سکتا ہے۔ ضمنی اثرات میں خشک منہ یا قبض شامل ہوسکتا ہے۔ دوسرا آپشن بوٹوکس ہے، جس میں ڈاکٹر مثانے میں مریض کے پٹھوں کو مفلوج کرنے کے لیے انجیکشن لگاتا ہے۔ نتائج مہینوں اور یہاں تک کہ ایک سال تک رہ سکتے ہیں، حالانکہ ضمنی اثرات عام ہیں۔ 

آخر میں، مثانے کی کمزوری کے زیادہ سنگین معاملات کے لیے، سرجری صحیح انتخاب ہو سکتی ہے۔ اعصابی محرک ایک آپشن ہے، جس میں ایک لگا ہوا تار مثانے کو سکڑنے سے روکنے کے لیے برقی تحریکوں کو منتقل کرتا ہے۔ اگر کسی کو لگتا ہے کہ اسے مثانے کی کمزوری ہو سکتی ہے، تو کوئی بھی علاج شروع کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ وہ تشخیص کرکے علاج کو صحیح سمت میں لے جانے میں مدد کرے گا۔

صحت سے مزید