• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمت برقرار، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5، مٹی کا تیل، لائٹ ڈیزل 10 روپے سستا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کافیصلہ کیا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر، مٹی کا تیل 10روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10روپے فی لٹر کمی کر دی ہے،ہائی اا سپیڈ ڈیزل کی قیمت 288،مٹی کاتیل 176روپے 7پیسے فی لٹر ہوگیا .

اطلاق 15مئی تک کیلئے ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی تجویز دی تھی لیکن وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیاجارہا .

 نئی قیمتوں کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 293روپے فی لٹر سے کم ہو کر 288روپے فی لٹر ہو گئی ہے، مٹی کا تیل 186روپے 7 پیسے سے کم ہوکر 176روپے 7پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 174روپے 68پیسے سے کم ہو کر 164روپے 68پیسے کر دی گئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت282روپے فی لٹر برقرار رہے گی ، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15مئی تک کیلئےہے۔

اہم خبریں سے مزید