• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے سعودیہ کیلئے 3.5 ارب ڈالر مالیت کے جدید میزائلوں اور اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی

ریاض (شاہدنعیم)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کیلئے جدید میزائلوں سمیت دوسرے اہم ہتھیاروں کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دی ہے۔ اس اسلحہ ڈیل کی مالیت ساڑھے تین ارب ڈالر ہے۔اس اسلحہ ڈیل میں ایک ہزار کی تعداد میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ 50 ʼاے آئی ایم -120 سی – 8 ایمرامʼ بھی شامل ہیں۔اس اسلحہ کی فراہمی کی بنیادی ذمہ داری اور ٹھیکہ ایروزینا میں قائم ʼآر ٹی ایکس کارپوریشنʼ کو دیا گیا ہے۔ اسلحہ ڈیل امریکی خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید