• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام حملے کے ملزم کی اطلاع، بھارت میں سری لنکن ائیر لائن کو سکیورٹی سرچ کا سامنا

کراچی (نیوز ڈیسک) سری لنکن ایئر لائنز کی جانب سے ہفتے کو جاری ایک پریس بیان میں کہا گیا ہے کہ تامل ناڈو کے چنئی سے کولمبو پہنچنے والی ایک سری لنکن پرواز کو بھارت میں مطلوب ایک مشتبہ شخص کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد آمد پر "جامع حفاظتی تلاشی" سے گزارا گیا۔بھارتی نیوز ایجنسی کے مطابق سری لنکن ائیر لائن کو پہلگام حملے میں ملوث ایک ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی سرچ کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکن ایئر لائنز نے بتایا کہ پرواز UL 122 اتوار کے روز 11:59 بجے (مقامی وقت) چنئی سے کولمبو پہنچی۔اگرچہ بھارت میں مطلوب مشتبہ شخص کے بارے میں فوری طور پر کوئی سرکاری معلومات دستیاب نہیں تھیں، تاہم پی ٹی آئی نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ میں سری لنکا پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پولیس نے چنئی سے آنے والی ایک پرواز کی تلاشی لی، کیونکہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ 22 اپریل کے پہلگام کے دہشت گردانہ حملے سے منسلک ایک مشتبہ شخص اس میں سوار ہو سکتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید