• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش حکومت کا سابق میجر جنرل کے بیان سے اظہار لاتعلقی

ڈھاکہ (نیوز ایجنسی ) بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے سرکاری طور پر سابق میجر جنرل اے ایل ایم فضل الرحمن کے بیان سے اظہار لا تعلقی کردیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان پر انڈیا کے حملے کی صورت میں بھارت کی 7ریاستو ں پر قبضے کا کہا تھا ،بھارتی میڈیا اور سیاسی حلقوں میں کھلبلی، بنگلہ دیش کو دی گئی ٹرانس شپمنٹ سہولت منسوخ کردی ، جنوبی ایشائی ماہرین نے میجر جنرل (ر) اے ایل ایم فضل الرحمن کے بیان کوجنوبی ایشیا میں نئی صف بندی کی نشاندہی قرار دیا ہے۔بھارت کی اندرونی بے چینی اور علاقائی حکمت عملی پر یہ بیان گہرا اثر ڈال چکا ہے۔ بھارتی سوشل میڈیا پر اس بیان کو خطرناک اور بھارت کی خودمختاری کے خلاف کھلی دھمکی قرار دیا جا رہا ہے۔بھارتی ردعمل کے طور پر نئی دہلی نے اپریل میں بنگلہ دیش کو دی گئی ٹرانس شپمنٹ سہولت منسوخ کر دی، جو اسے مشرق وسطی، یورپ اور دیگر عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے حاصل تھی۔ صرف نیپال اور بھوٹان کے لیے تجارت کی اجازت برقرار رکھی گئی ہے، وہ بھی عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے قوانین کے تحت، جو زمین بند ممالک کو تجارت کی سہولت کی ضمانت دیتا ہے۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق سابق فوجی افسر اے ایل ایم فضل الرحمن نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بنگالی زبان میں بھارت کی سات شمال مشرقی ریاستوں پر حملے کی تجویز دی۔سابق بنگالی فوجی افسر کا کہنا تھا کہ بھارت کی سات ہی شمال مشرقی ریاستیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اور اس ضمن میں بنگلہ دیش کو ابھی سے ہی چین کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید