• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار اس وقت فیس سیونگ کی کوشش میں ہے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’سچویشن روم اسپیشل‘ میں میزبان فراز احمد نے سوال اٹھایا کہ’سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیش کش کی ہے کیا بھارت اس پر مثبت ردِعمل دے گا؟‘

 اس سوال کے جواب میں تجزیہ کار ارشاد بھٹی، سرفراز چیمہ ، فخر درانی اور اعزاز سید کا کہنا تھا کہ بھارت مثبت ردِعمل صرف امریکہ کی بات پر دے گا، سوئٹزرلینڈ جیسے غیر جانبدار ملک کی پیش کش کو نظر انداز کر دیا جائے گا کیونکہ مودی سرکار اس وقت فیس سیونگ کی کوشش میں ہے۔ 

’را‘کے لیک شدہ کاغذات کے مطابق حملے کا منصوبہ مکمل تھا مگر عملدرآمد میں چند غلطیاں ہوئیں۔ 

ماہرین کے مطابق دنیا میں دو طرح کے امیر ممالک ہوتے ہیں کچھ جنگ کرواتے ہیں اور کچھ امن قائم کرتے ہیں۔

ماہرین نے کہا کہ ناروے، سوئیڈن اور سوئٹزرلینڈ جیسے ممالک ’پیس بلڈر‘ کہلاتے ہیں جو ثالثی اور امن میں کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق شام، یمن اور ایران سعودی عرب تنازع میں بھی سوئٹزرلینڈ نے ثالثی کی کوشش کی تھی اور پلوامہ واقعہ کے بعد بھی سوئٹزرلینڈ نے ہی ثالثی کی پیش کش کی تھی جو بھارت نے رد کر دی۔

اہم خبریں سے مزید