• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کے بجائے مودی بہارمیں انتخابی مہم چلارہے ہیں، شیوسینا

 پونا ( جنگ نیوز) بھارتی انتہاپسند جماعت شیوسینا کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے رائوت نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کے بجائے ممبئی میں معروف شخصیات سے ملاقاتوں اور بہار میں انتخابی مہم چلانے میں مصروف ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کی باڈی لینگوئج سے لگتا نہیں ہے کہ بھارت پاکستان کےخلاف حملے کی تیاری کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 26 افراد کے قتل عام کے دکھ کا وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی ارکان کے چہروں سے اظہار نہیں ہوتا۔

اہم خبریں سے مزید