• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی قیادت اور میڈیا پر جنگی جنون سوار، رضوان سعید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر برائے امریکہ رضوان سعید شیخ نے کہا ہےکہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی قیادت اور میڈیا پر جنگی جنون سوار ہے،دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان نے کہا کہ جدید طیارے پاکستان کے پاس ایسی صلاحیت رکھتے ہیں جو بھارتی فضائیہ کے پاس نہیں، میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں صحافت بدترین صورتحال کا شکار ہے جبکہ پاکستان میں بھی آزادی صحافت کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔ پاکستانی سفیر برائے امریکہ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی قیادت اور میڈیا پر جنگی جنون سوار ہے جیسا کہ پلوامہ واقعے میں بھی تحقیقات کے بجائے نیا بیانیہ گھڑ لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کھلی پیشکش امن کی خواہش کا اظہار ہے اور کشیدگی میں کمی تمام خطے کے مفاد میں ہے۔ دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل ریٹائرڈ عاصم سلیمان نے کہا کہ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری نے خودانحصاری کے میدان میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ پاک فضائیہ نے حالیہ بھارتی دراندازی کی کوشش کو نہ صرف بروقت روکا بلکہ دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ جے ایف 17 بلاک 3 اور جے 10 سی جیسے جدید طیارے پاکستان کے پاس ایسی صلاحیت رکھتے ہیں جو بھارتی فضائیہ کے پاس نہیں۔ میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تین مئی دنیا بھر میں آزادی صحافت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز ویدھ آؤٹ بارڈر کی حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں صحافت بدترین صورتحال کا شکار ہے جبکہ پاکستان میں بھی آزادی صحافت کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے رپورٹرز ویدھ آؤٹ بارڈرز کی اس رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جہاں آزادی صحافت کی صورتحال سنگین ہے اور پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں چھ درجے تنزلی ہوئی ہے۔ پاکستانی سفیر برائے امریکہ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد ایک جنگی جنون ہے جو بھارتی قیادت اور ذرائع ابلاغ پر سوار ہے ۔

اہم خبریں سے مزید