• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بدترین ریاستی جبر اور انتقامی کارروائیوں کی زد میں ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف نےʼʼ ورلڈ پریس فریڈم ڈےʼʼ کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ پاکستان میں اس وقت آزادیِ صحافت بدترین ریاستی جبر، سنسرشپ، اور انتقامی کارروائیوں کی زد میں ہے، آج جب دنیا بھر میں آزادیِ صحافت کو ایک بنیادی انسانی حق کے طور پر منایا جا رہا ہے، پاکستان میں صحافیوں اور آزاد میڈیا کو خاموش کرانے کا عمل ریاستی سرپرستی میں جاری ہے۔موجودہ حکومت، جو دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں اقتدار پر قابض ہوئی ہے، آزادیِ اظہار کو ایک خطرہ سمجھتی ہے، گزشتہ ایک سال میں درجنوں صحافیوں کو ہراساں کیا گیا، اغوا ء کیا گیا یا ان پر جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے ، ڈیجیٹل میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھی سخت قدغنیں عائد ہیں، پی ٹی آئی کا موقف شائع کرنے والےسوشل میڈیا کو بند کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید