اسلام آباد ( ناصر چشتی)ڈاکٹر غلام علی کی چھٹی، وزارت فوڈ سیکیورٹی نے نئے چیئرمین پی اے آر سی کی تقرری کا عمل شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات اور وزیراعظم کے ہٹانے کے باوجود چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی عہدہ چھوڑنے کو تیار نہیں اور اپنے غیر قانونی اقدامات پر پبلک اکائونٹس کمیٹی اور عدالتوں میں اپنے خلاف کیسز کا سامنا کرنے کے بجائے 3 ماہ کی چھٹی پر جا چکے ہیں تاہم وزارت فوڈ سیکیورٹی نے اب چئیرمین پی اے آر سی کی سیٹ خالی قرار دیدی ہے اور نئے چیئرمین کی تقرری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ۔ زرائع کے مطابق چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی کی مدت ملازمت ایک ماہ بعد پوری ہو رہی ہے۔