• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سری لنکا میں ایک اور بڑا بندرگاہی کمپلیکس تعمیر کرے گا

کولمبو(اے ایف پی)چین کی سرکاری ملکیت میں کام کرنے والی کمپنی چائنہ مرچنٹس گروپ سری لنکا میں ایک اور بڑا بندرگاہی کمپلیکس تعمیر کرے گی۔ اس طرح سری لنکا میں صرف اس ایک چینی کمپنی کی سرمایہ کاری ہی دو بلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔کولمبو سے پیر یکم مئی کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس نئے منصوبے کی تکمیل کے بعد سری لنکا کی کلیدی اہمیت کی حامل ایک بندرگاہ پر اشیاء کی نقل و حمل کا ایک بڑا مرکز دستیاب ہو سکے گا۔جنوبی ایشیا کی جزیرہ ریاست سری لنکا گزشتہ برس اپنے ذمے مالی ادائیگیوں کے قابل نہ رہنے کی وجہ سے دیوالیہ ہو گئی تھی اور تب سے اب تک کولمبو حکومت مسلسل اس کوشش میں ہے کہ ملک کی مالیاتی حالت کو دوبارہ پٹڑی پر لایا جا سکے۔2022ء میں ملک میں پہلے بہت زیادہ مہنگائی اور پھر اشیائے خوراک، ایندھن اور ادویات جیسی اہم ضروریات زندگی کی شدید قلت کے بعد پورے سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور کولمبو حکومت کے پاس غیر ملکی قرضوں کی واپسی کے لیے کوئی رقوم بھی نہیں تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید