• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کی عدم فراہمی پر مالکان کا فلور ملز کو آج تالے لگانے کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلورملز مالکان نے بدھ کی شام 7 بجے سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کرتے ہوئے فلورملوں کو تالے لگانے کااعلان کیا ہے، چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر عبداللہ،وائس چیئرمین حنیف تھارا،سابق چیئرمین محمدیوسف،عنصر چوہدری اوردیگر رہنماؤں نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے فلور ملز کو گندم کی فراہمی نہیں ہورہی،کراچی میں گندم کی مقامی پیداوار نہیں ہوتی، گندم کی طلب پوری کرنے کے لئے شہر میں بلا روک ٹوک گندم لانے کی اجازت دی جائے اورگندم کی شہر میں آمد روکنے کے لئے سندھ حکومت کی قائم چیک پوسٹس ختم کی جائیں کیونکہ حکومت سندھ کی چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ گندم کو کراچی لانے کیلئے بھاری رشوت طلب کررہا ہے۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعوی کیا کہ سندھ حکومت کی بلیک میلنگ سے دل برداشتہ ہوکر فلورز ملز مالکان نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے مدد مانگ لی ہے۔
اہم خبریں سے مزید