• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی تشدد کی روک تھام، تحفظ اور انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجراء

لاہور (خصوصی نمائندہ)پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ اور انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجراء کر دیا گیا ہے۔ حکومتِ پنجاب نے پنجاب سیکسول وائلنس رسپانس فریم ورک 2026ء تا 2030ء متعارف کروا دیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے زیر اہتمام فریم ورک کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر و چئیرمن کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں برطانیہ، ترکی اور اقوام متحدہ سے سفرا، سینئر سرکاری افسران، ترقیاتی شراکت داروں اور سول سوسائٹی ممبران نے شرکت کی۔ فریم ورک کا مقصد جنسی تشدد کی روک تھام، ادارہ جاتی ردعمل میں بہتری اور متاثرین کو صوبہ بھر میں مسلسل معاونت کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ فریم ورک کے تحت 20 سے زائد سرکاری محکموں کو جنسی تشدد کی روک تھام اور متاثرین کی معاونت کیلئے مربوط حکمت عملی میں شامل کیا گیا۔
لاہور سے مزید