• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھی رانی پروگرام، قصور میں 116 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی

لاہور(خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت قصور میں 116 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 18 اقلیتی جوڑے بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ تقریب ڈی پی ایس اسکول آفیسرز کالونی میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ اوروفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خاں نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے میاں سعد وسیم شیخ ایڈووکیٹ، ارکان صوبائی اسمبلی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔ صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ یہ پروگرام معاشرے کے محروم طبقات کو باوقار زندگی فراہم کرنے کا عملی ذریعہ ہے۔
لاہور سے مزید