لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)لاہور ٹریفک پولیس نے فضائی آلودگی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شہر کے تمام فلائی اوورز پر لوڈر اور ہیوی کمرشل گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا۔سی ٹی او لاہور کے مطابق اچھرہ پل سمیت تمام فلائی اوورز پر ٹرکوں، ڈمپرز اور لوڈر گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے