• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور سپلائی کی مانیٹرنگ جاری

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر شہر میں آٹے کی مقررہ نرخوں پر فراہمی اور آٹا سپلائی کی مانیٹرنگ جاری ہے، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پیرا ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں جبکہ ریونیو فیلڈ اسٹاف اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ سرویلینس بھی جاری ہے۔ تمام تحصیلوں کے مختلف پوائنٹس پر 1,275 روپے فی 10 کلو آٹے کا تھیلا دستیاب ہے اور تمام تحصیلوں میں قیمت پر عملدرآمد اور آٹا اسٹاک کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ 10 کلو آٹا تھیلا 1,275 روپے پر بلا تعطل فراہم کیا جائے، تمام سیل پوائنٹس پر اسٹاک رجسٹر اور ریکارڈ شفاف رکھا جائے اور اوور چارجنگ و ذخیرہ اندوزی پر فوری کارروائی کی جائے۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ "شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے، اسسٹنٹ کمشنرز تحصیلوں میں نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنا رہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل سٹی کا دورہ کر کے محفوظ بسنت آگاہی مہم کا آغاز کر دیا، اس موقع پر اے سی سٹی رانا عامر لیاقت اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔
لاہور سے مزید