• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کا عالمی دن، سپیشل ایجوکیشن سنٹر جوہر ٹاؤن میں تقریب کل ہوگی

لاہور (خبر نگار) سپیشل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر کے زیرِ اہتمام بچوں کا عالمی دن ہفتہ 28 نومبر کو منایا جائے گا۔کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کی تاحیات پروفیسر، میو ہسپتال کے شعبۂ ذہنی امراض و ترکِ منشیات کی سابق چیئرپرسن اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر کی سرپرست پروفیسر ڈاکٹر خالدہ ترین نے بتایا کہ رواں سال بچوں کے عالمی دن اور معذور افراد کے عالمی دن کی تقریبات مشترکہ طور پر منائی جائیں گی۔اس سلسلے میں سپیشل ایجوکیشن سنٹر، 43 اے، سوک سنٹر، جوہر ٹاؤن میں خصوصی بچوں کی جانب سے فن کا مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ ان کی تیار کردہ دستکاری کی مصنوعات کی نمائش بھی منعقد ہوگی۔
لاہور سے مزید