• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ یونین کو بحال اور بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ہوگا،صاحبزادہ وسیم حیدر

لاہور(خبرنگار)ناظم ِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ حکمران صوبوں کی تقسیم کی بات تو کر رہے ہیں، لیکن بلدیاتی اداروں کو بااختیار کیوں نہیں کر رہے؟ اگر حکمران اپنے قول میں سچے ہیں تو طلبہ یونین کو بحال اور بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے سامنے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام طلبہ یونین کی بحالی اور تعلیمی مسائل کے حل کے لیے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید