لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔نواب ٹاون میں رفیق سے 4لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون, شیراکوٹ میں بختیار سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں عابد سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، مغل پورہ میں رحیم سے 2لاکھ 75 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔غالب مارکیٹ اور وحدت کالونی سے گاڑیاں جبکہ گلشن راوی شاہدرہ ٹاون اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔