لاہور(کورٹ رپورٹر) انڈیپینڈنٹ گروپ نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کیلئے صدارتی امیدواران کا اعلان کر دیا، ہارون دوگل لاہور ہائیکورٹ بار، ملک مقصود کھوکھر لاہور بار کے صدارتی امیدوار نامزد،وکلاء رہنما احسن بھون نے کہا دونوں امیدواران نے بار کی اور وکلا کی پہلے بھی خدمت کی ہے، یہ آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کام کریں گے، ہم بار اور بینچ کے ساتھ کھڑے ہیں،ایسے ججز چاہتے ہیں جو عوام کو بروقت انصاف دیں، جہاں حکومت غلط ہوگی، ان کو غلط کہیں گے، نوجوان وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔