لندن( نیوز ڈیسک)سوڈان میں جاری خانہ جنگی سے جہاں وہاں موجود غیر ملکی افراد کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں اس جنگ سے کولا مشروبات بنانے والی عالمی کمپنیاں بھی پریشان ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سوڈان میں جاری جنگ نے مزید طوالت اختیار کی تو اس سے عالمی سطح پر کولا مشروبات کی پیداوار میں شدیدخلل آسکتا ہے۔اس کی وجہ سوڈان اور اس کے قریبی ملکوں میں وافر مقدار میں پائے جانے والی’’گوند‘‘ ہے جو کیکر کے درختوں سے حاصل کی جاتی ہے، یہ گوند سافٹ ڈرنک، ٹافیوں اور کاسمیٹک کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر گوندکی 70 فیصد پیداوار افریقہ کے ساحلی ریجن میں ہوتی ہے جو کہ سوڈان کے راستے سے سپلائی ہوتی ہے۔