• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بادشاہ چارلس کو تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا

لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹرایبے میں شاہ چارلس تاریخی کنگ ایڈورڈ تاج پہنا دیا گیا، انہیں آرچ بشپ نے تاج پہنایا۔

شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں، بادشاہ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے لیے تاج پہنیں گے، جس کےبعد ہیرے اور سونے کے چمکتے دمکتےتاج کو اگلے بادشاہ کی تاجپوشی کے لیے محفوظ کردیاجائےگا۔

ٹھوس 22 کیرٹ سونے سے بنا، 360 سالہ پرانا تاج 30 سینٹی میٹرسے زیادہ لمبا ہے اور اس کا وزن دو کلوگرام سے زائد ہے۔

تاج میں نیلم، یاقوت اور پکھراج سمیت 444 جواہرات اور قیمتی پتھر جڑے ہیں۔

بادشاہ کی اہلیہ کوئین کونسورٹ کمیلا کی بھی تاج پوشی

آرچ بشپ نے کوئین کونسورٹ کمیلا کو تاج پہنایا، آرچ بشپ نے کوئین کونسورٹ کمیلا کوملکہ میری کا تاج پہنایا۔

تاجپوشی کے قبل بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط کیے، ان سے آرچ بشپ آف کینٹربری نے حلف لیا۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی لندن کے شاہی چرچ ویسٹ منسٹر ایبے میں جاری ہے، شاہ چارلس کی ویسٹ منسٹرایبے آمد پر حاضرین کھڑے ہوگئے۔

بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی کے لئے روانہ
بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی کے لئے روانہ

شاہ چارلس، ملکہ کمیلا پارکر کے ہمراہ شاہی بگھی میں سوار ہوئے جس کو 6 ونزرگرے گھوڑے کھینچ رہے تھے جبکہ شاہی بگھی کے گرد بادشاہ کے محافظ موجود تھے.

راستے میں برطانوی شہریوں نے ہاتھ ہلاکر اور تالیاں بجاکراستقبال کیا۔

برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوئم کی تاج پوشی کی تقریب میں قدیم روایات کی عکاسی کی گئی۔

بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری
بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری

70 سال بعد برطانوی شاہی محل میں 3 روزہ تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جو پیر 8 مئی تک جاری رہے گا۔

تقریب تاج پوشی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے لئے ویسٹ منسٹرایبے میں قبل از تاج پوشی موسیقی کا اہتمام کیا گیا جس کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق تقریباً 3 بجے ہوا۔

بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں شرکت کے لئے 2300 مہمان ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود
بادشاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں شرکت کے لئے 2300 مہمان ویسٹ منسٹر ایبے میں موجود

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کے سلسلے میں مختلف ممالک کے سربراہوں اور اہم شخصیات کی لندن آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف بھی مہمانوں میں شامل ہیں۔'

شاہی خاندان کے مداحوں نے شاہ چارلس کی آإد سے قبل ہی ڈیرے ڈال لئے
شاہی خاندان کے مداحوں نے شاہ چارلس کی آإد سے قبل ہی ڈیرے ڈال لئے

تقریب تاج پوشی کے بعد بادشاہ چارلس ملکہ کمیلا پارکر کے ہمراہ بکھنگم پیلس لوٹ جائیں گے اور فلائی پاسٹ دیکھنے بکھنگم پیلس کی بالکونی میں آئیں گے۔

تاجپوشی کا جشن اتوارکوبھی جاری رہےگا،پیر8 مئی کوبرطانیہ میں عام تعطیل ہوگی۔

پرنس ہیری بھی تقریب میں شریک

برطانوی شاہی محل کے اندرونی اختلافات منظر عام پر لانے والے پرنس ہیری بھی تقریب میں شریک ہیں تاہم ہیری کی بیوی میگھن تقریب میں شریک نہیں۔

پرنس ہیری تقریب تاجپوشی کےبعد شاہ چارلس کی بگھی کےساتھ بھی موجود نہیں ہوں گے، بکھنگم پیلس کی بالکونی میں ان کی آمد کاامکان ہے

ہیری کے بیٹے آرچی کی آج چوتھی سالگرہ کے باعث ان کی تقریب کےفوری بعد واپس کیلی فورنیا روانگی متوقع ہے۔


برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی زندگی پر ایک نظر

واضح رہے کہ بادشاہ چارلس14 نومبر 1948کو پیداہوئے، انہیں 1969 میں باقاعدہ طور پر پرنس آف ویلز بنایا گیا۔

بادشاہ چارلس نے فوجی خدمات بھی انجام دیں ہیں۔ انہوں نے پہلی شادی 1981میں آنجہانی پرنسس آف ویلز ڈیانا سےکی تھی۔

بادشاہ چارلس کمیلا پارکر کے ساتھ 2005 میں رشتہ ازداوج میں منسلک ہوئے۔

بادشاہ چارلس کے دو بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہیں۔

بادشاہ چارلس کے بیٹے شہزادہ ولیم کو اب پرنس آف ویلز کا اعزاز عطا کر دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ چارلس گزشتہ سال ستمبر میں ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد بادشاہ بن گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید