تہران (اے پی پی) ایران آرمی کے فضائی شعبے کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل یوسف قربانی نے کہا ہے کہ ایرانی فضائیہ نے مغربی ایشیا میں سبقت حاصل کرلی، ایرانی فضائیہ کے پاس مغربی ایشیا کاسب سے مضبوط ہیلی کاپٹر فلیٹ ہے، فضائیہ امن ہو یا جنگ ہر حالت میں ملک کے دفاع اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کرمانشاہ میں فضائیہ کے پائلٹ شہید اکبر شیرودی کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسے بہترین ہیلی کاپٹر فلیٹ کی خدمات حاصل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی یاد میں اس طرح کی تقریبات ان کی خدمات کو زندہ رکھنے کا باعث ہیں ہماری نئی نسل کو ایران کی تاریخ کے بارے میں معلومات ہونا چاہئے۔