• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کرپٹ افسران کی فہرست فراہم نہ کرنے پر برہم

کراچی(ٹی وی رپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کرپٹ افسران کی فہرست فراہم نہ کئے جانے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف نے کابینہ کے فیصلوں میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے دو ہفتوں میں کرپٹ افسران کی فہرست مانگی تھی، چھ مہینوں ميں بھی فراہم نہیں کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ فیصلوں پر عمل نہ ہونے پر برہم ہوگئے اور متعلقہ وزارتوں سے جواب طلب کرلیا۔
اہم خبریں سے مزید